حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن جاری

08:55 AM, 3 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسداد منشیات آپریشن جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کو نشے کی لعنت سےنجات دلوانےکیلئےحکومت پاکستان اورعسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا۔

آپریشن کےدوران متعلقہ اداروں نےملک بھر سے 1023530 کلو منشیات ضبط کیں اور 1225 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔24 تا 31 مارچ کےدوران بلوچستان سے1076،کے پی کے سے 8013، گلگت بلتستان سے 28، پنجاب سے 166 اور سندھ سے 19 کلو منشیات ضبط ہوئیں۔

ملک بھر سے 236 کلو ہیروئن، 190 کلو ہشیش، 23 کلو میتھ،188 کلو ہفیم اور 8665 کلو دیگر منشیات برآمد ہوئیں۔

متعلقہ اداروں نےملک بھرسے 45 مجرمان بھی گرفتارکیے،ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں