پاک فوج کی جانب سے چترال میں تین روزہ ونٹر فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا

02:14 PM, 3 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: پاک فوج کی جانب سے چترال میں تین روزہ ونٹر فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق 3 روزہ ونٹر فیسٹیول میں پاکستان بھرسےکھلاڑیوں نے سکی اینڈ سنو بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا،ان کھلاڑیوں میں نوجوان مردوں اورخواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

پاک فوج کی جانب سےعلاقہ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونےوالےونٹر فیسٹیول کو دیکھنے کےلئےبڑی تعداد میں سیاح اورعلاقہ کی عوام نےشرکت کی۔

 اس موقع پرموجود سیاحوں نےفیسٹول کے انعقاد پر خوشی کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ قدرتی خوبصورتی کے ساتھ اس طرح کے فیسٹول سےچترال میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

مزیدخبریں