پبلک نیوز: گلگت بلتستان میں پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نور محمد نامی 65 سالہ بیمار شخص کو قمری سے منی مرگ منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نورمحمد فالج کے مریض ہیں جوسڑکیں بند ہونے کی وجہ سے علاج کی سہولت سے محروم تھے،اس وقت نورمحمد کا علاج منی مرگ آرمی میڈکل کیمپ میں جاری ہے
جلدہی نور محمد کوگلگت بلتستان کےہسپتال منتقل کردیا جائےگا،کٹھن ایویکوایشن مشن کی کامیابی پر زیرعلاج مریض کے اہل خانہ نے پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور فوج کی بےلوث قربانیوں کو خوب سراہا۔
شہری عبدالرشید کا کہنا ہے کہ 2 دن پہلے جب ہمارےمریض کو اٹیک ہوا تو منی مرگ ہسپتال جانے کے تمام راستے بند تھے،ہم نے پاک فوج سےرابطہ کیا توانہوں نےبروقت ہمارے مریض کو ہسپتال پہنچایا۔ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہر لمحہ ہمارا ساتھ دیا اور اس مشکل وقت میں مدد کی۔