ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، 10گرام سونا 1543 روپے اور فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوگیا۔
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی، فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 818 روپے کی سطح پر آگئیو اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 187750 روپے ہو گئی۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کے اضافے سے 2610روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 8.57روپے کے اضافے سے 2237.65روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 2290 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر جاری ہے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا جبکہ پہلی بار انڈیکس 67 ہزار 500 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 28 مارچ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 617 پوائنٹس کی تیزی آئی تھی، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 67000 پوائنٹس کی بلند ترین نفسیاتی سطح بھی عبور کرلی تھی اور 100انڈیکس بڑھ کر 67165پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا۔
بعد ازاں 29 مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد شدید مندی رہی اور 4 روز سے بننے والے بلندیوں کے نئے ریکارڈز کا تسلسل ٹوٹ گیا۔
شدید مندی کے سبب 55فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 17ارب 66 کروڑ 58لاکھ 52ہزار 175روپے ڈوب گئے تھے۔