عید الفطر پر کتنی تعطیلات ہونگی؟ وزیر اعظم نے منظوری دیدی

08:05 PM, 3 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق عید الفطر پر چار تعطیلات کی منظوری دید ی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کی تعطیلات کی سمری منظور کر لی  ہے، عید الفطر پر چار تعطیلات کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 10 سے 13 اپریل تک عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان  ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  ہفتے میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک تعطیلات ہوں گی جبکہ  ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔

مزیدخبریں