ویب ڈیسک: یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کو اعزازیہ رمضان پیکج پر عمل درآمد کے لئے اضافی ڈیوٹیز کرنے پر دیا جائے گا، مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا، یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجر کو 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو اعزازیہ عیدالفطر سے قبل جاری کیا جائے گا، اعزازیہ کے حصول کے لئےماہ رمضان میں کم ازکم 80 فیصد حاضری ضروری ہوگی۔
دوسری جانب ایپکا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ سے سرکاری ملازمین کو ایک بیسک پے بطور عیدی دینے کی درخواست کردی۔