کورونا کے مزید 67مریض جان کی بازی ہار گئے

04:33 AM, 3 Aug, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 19 ریکارڈ،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 582 نئے کیس رپورٹ،مزید 67 افراد جان کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہو گئی، 75 ہزار 373 مریض زیرعلاج، 3 ہزار 398 کی حالت تشویشناک ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 67مریض جان کی بازی ہار گئے، ملک میں 3ہزار 582 مزید افراد میں عالمی وبا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 75ہزار 373 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 44ہزار 375مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ پاکستان بھر میں 10لاکھ 43ہزار 277مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، کورونا سے تاحال23ہزار 529اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 49798ٹیسٹ کئے گئے۔
مزیدخبریں