AbsolutelyNotکےبعدوزیراعظم کی جان کو خطر ہ

06:41 AM, 3 Aug, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراطلاعات فواد چودھری نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرات ہیں تاہم وہ اس کی پرواہ نہیں کرتے۔

انٹرویو کے دوران وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائم نے ایک آرٹیکل چھاپا جسے پاکستان کے اخبارات نے بھی پبلش کیا، جس میں پینٹا گون کے چیف نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت مختلف ممالک سے اڈے مانگنے سمیت مختلف سیکیورٹی امور پر گفتگو کریں گے۔ اس بات پر ایچ بی او نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا امریکا نے آپ سے اڈے مانگے تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟ جس پر وزیراعظم نے کہا ایبسولوٹلی ناٹ۔ اینکر کی جانب سے پوچھا گیا کہ جب کوئی لیڈر اس طرح کا سٹینڈ لیتا ہے تو اس کی جان کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں کیا وزیراعظم کو بھی اس طرح کے خطرات لاحق ہیں، جواب میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو جان کا خطرہ ہے، پاکستان میں ایک خاص ماحول ہے ، وزیراعظم اس زیادہ باہر بھی نہیں جاتے ، وہ شادیوں اور کھانا کھانے بھی باہر نہیں جاتے۔ تاہم وزیراعظم خطرات کی پرواہ نہیں کرتے۔ یہ ضرور ہے کہ انہوں نے اپنی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا ہم نے ساتھ تاہم کہا جاتا ہے کہ ہم ڈبل گیم کر رہے ہیں ، ڈبل گیم تو ہمارے ساتھ ہوئی ہے۔ ممبئی کا واقعہ ہوا ہم نے کبھی اجمل قصاب کو ڈیفنڈ نہیں کیا لیکن انڈیا کلبھوشن کا کیس لڑ رہے ہیں۔ اور اس کے باوجود ہم فیٹف میں کھڑے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے کچھ لوگ ہی ملک کے خلاف مہم چلا رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف غصے میں ہیں ان کو فوج پر غصہ تاہم وہ یہ بھول گئے ہیں کہ انہیں بھی تو فوج نے ہی بنایا تھا۔

مزیدخبریں