عدالت کا نیب کو مزید 22 ارب براڈ شیٹ کو ادا کرنے کا حکم
06:50 AM, 3 Aug, 2021
لندن ( ویب ڈیسک ) براڈ شیٹ سکینڈل میں برطانوی ہائیکورٹ نے ایک اور فیصلہ سناتے ہوئے قومی احتساب بیورو کو 13 اگست تک ساڑھے 22 ارب روپے سے زائد براڈ شیٹ کو ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی عدالت کی طرف سے ایک اور بری خبر آئی ہے جب حکومت پاکستان کے خزانے پر ایک اور بوجھ پڑنے جا رہا ہے۔جہاں ایک طرف پاکستان میں مسلسل عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے وہیں پر اب برطانوی عدالت نے حکم دیا ہے کہ 13 اگست تک یہ رقم براڈ شیٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جانی چاہئے ورنہ دوسری صورت میں متعلقہ بنک کی لندن برانچ کو اس معاملے میں ملوث کرتے ہوئے ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا۔ پاکستان ا س سے قبل براڈ شیٹ کمپنی سے معاہدہ ختم کرنے کی پاداش میں 65 ملین ڈالر تک کا نقصان برداشت کر چکا ہے، حکومت پاکستان نے براڈ شیٹ کمپنی سے رابطہ کیا تھا کہ شریف خاندان سمیت دیگر خاندانوں کی کرپشن ڈھونڈی جائے مگر پھر معاہدہ کو منسوخ کر دیا گیا تھا ۔