پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2.8 ارب ڈالر امداد ملنے کا امکان
10:41 AM, 3 Aug, 2021
کراچی(پبلک نیوز) آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے اورسرمائے کی فراہمی کے لیے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان کردیا جو اس کی تاریخ کی سب سے بڑی فنڈنگ ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق آئی ایم ایف نے ممبر ممالک کیلئے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان کردیا. اعلامیہ کے مطابق ممبر ممالک کو کورونا پر قابو پانے کیلئے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا،ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالر فراہم کیےجائیں گے، تمام ممبر ممالک کیلئے فنڈنگ 23 اگست سے دستیاب ہوگی جس کی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے منظوری دے دی ہے. دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم رواں ماہ کے آخر تک ملنے کی توقع کی جا رہی ہے، پاکستان کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے.