شمالی وزیرستان: ٹارگٹ کلنگ میں ایس ایچ او جاں بحق
12:30 PM, 3 Aug, 2021
شمالی وزیرستان ( پبلک نیوز) تحصیل میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق میر علی بازار میں ٹی ٹی مداخیل سے تعلق رکھنے والے ایس ایچ او پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کھول دی گئی۔ ایس ایچ او محمد شفیق نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں کی بازی ہار گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ معلوم افراد ٹارگٹ کلنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ محمد شفیق کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے میرعلی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔