کوٹلی: شہریوں نے نکیال کے قریب سے چیتا پکڑ لیا

01:00 PM, 3 Aug, 2021

شازیہ بشیر
کوٹلی ( پبلک نیوز) شہریوں نے نکیال کے قریبی گاؤں سے چیتے کو پکڑ لیا ہے۔ چیتے کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق نکیال سیکٹر کے قریب واقع ایک گاؤں کے باسیوں نے اس وقت چیتے کو پکڑ لیا جب وہ رہائشی علاقہ کے پاس آیا۔ شہریوں نے چیتے کے ساتھ خوب مستیاں کیں اور تصاویر بناتے رہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے اطلاع ملتے ہی چیتے کو پیر لسوڑہ کے قریب جنگل میں چھوڑ دیا۔
مزیدخبریں