محرم الحرام سے متعلق ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق جاری
02:15 PM, 3 Aug, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) محرم الحرام سے متعلق ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق جاری، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجالس میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مجالس میں شرکت کے لیے زاکرین کو کورونا وائرس کی ایک خوراک لازمی لگوانا ہوگی۔ مجالس میں بچوں اور بزرگ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ زاکرین ٹی وی پر مجالس کے دوران بھی کورونا کے باعث لوگوں کو گھروں پر رہنے کی تلقین کریں۔ یکم محرم الحرام سے مجالس کی جگہوں پر شرکا کی کورونا ویکسینیشن شروع کی جائے۔ مجالس کی جگہ کھلی اور کشادہ ہو۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مجالس میں کورونا ایس او پی کے تحت 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔ مجلس میں محکمہ صحت کی ہیلپ ڈیسک قائم کرکے نزلہ زکام سمیت بخار کی صورت ایسے شہریوں کا داخلہ روکا جائے گا۔