’پاپا جونز‘ آج ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں بنا ہوا ہے؟

05:05 PM, 3 Aug, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آج ' پاپا جونز' ٹاپ ٹرینڈ پر چل رہا ہے۔ جس کے بارے میں شاید ابھی تک آپ نہیں جانتے ہوں گے۔ لیفٹنینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے منسوب پاپا جونز ایک فاسٹ فوڈ کمپنی ہے۔ عاصم سلیم باجوہ آج سے پہلے تک چین پاکستان اقتصادی راہدار ( سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین تھے جس سے آج انھوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے استعفیٰ دینے کی وجہ سے پاپا جونز کا لفظ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ پر چلا گیا۔ اس سے قبل بھی پاپا جونز سوشل میڈیا پر کافی ڈسکس ہوتا رہا ہے۔ خاص کر تب سے اس پر زیادہ ڈسکشن شروع ہوئی جب لوگوں کو پتہ چلا کہ یہ عاصم سلیم باجوہ سے منسوب ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خالد منصور کو سی پیک کے لیے اپنا معاون خصوصی مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مزیدخبریں