الیکشن کمیشن پاکستان کے دفتر میں آگ کیسے لگی؟

05:09 PM, 3 Aug, 2021

احمد علی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن میں آگ لگنے کا معاملہ مزید واضح ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں سیکنڈ فلور کے ویٹنگ روم میں ایکسٹنشن وائر کی وجہ سے آگ لگی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ آگ سے کوئی ریکارڈ نہیں جلا، بروقت آگ پر بروقت قابو پالیا گیا۔ ایکسٹنشن وائر کی وجہ سے ایک بریکٹ اور تین کرسیاں جلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر برگیڈ کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ اُس سے پہلے آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔ انتظامی افسران لیکشن کمیشن میں موجود تھے۔ کمرے کا دروازہ توڑ کر آگ پر قابو پایا گیا۔
مزیدخبریں