سعودی عرب کا عسیر ریجن
05:54 PM, 3 Aug, 2021
سعودی عرب کا عسیر ریجن آجکل اپنے دلکش اور دلفریب نظاروں کی بدولت سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی نگاہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بادوں میں گھری حسین وادی کے حسین مناظر دل کو مو لیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا عیسر ریجن خوبصورت پہاڑی چوٹیوں اور حسین وادیوں کی بدولت مشہور ہے۔ یہ علاقہ سطح سمندر سے دو ہزار سے زائد میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ یہاں دلکش قدرتی مناظر دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے علاوہ سعودی اور مقامی غیر ملکی بڑی تعداد میں رخ کرتے ہیں۔ یہاں بادلوں سے گھری وادیاں اور پہاڑی سلسلے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتے ہیں اور اٹھکیلیاں کرتے بادل سیاحوں گرویدہ بنا لیتے ہیں۔ سعودی عرب کے دیگر علاقوں کی نسبت یہاں موسم خوشگوار رہتا ہے۔ سعودی وزارت سیاحت کی جانب سے اس علاقے کی خوبصورتی کو مزید ابھارنے کے لیے ڈویلپمنٹ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے اور سیاحوں کے لئے اس علاقے کو سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔