ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
12:35 PM, 3 Aug, 2022
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد، حارث رؤف، محمد رضوان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں، قومی ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نیدرلینڈز میں شاہین آفریدی کے ری ہیب کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد ہی ان کی فائنل الیون میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ یہ دونوں ٹورز بہت اہم ہیں لہٰذا انہوں نے کوچ اور کپتان کی مشاورت سے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ چیف سلیکٹر کے مطابق حسن علی کو ان ٹورز میں آرام دیا گیا ہے اور انکی جگہ پہلی مرتبہ نسیم شاہ کو قومی وائٹ بال اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے اور وہ باقاعدگی کے ساتھ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے شعبہ فاسٹ باؤلنگ کو ان کی شمولیت سے مزید تقویت ملے گی۔ اسکواڈز میں شامل قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا اور اس دوران وہ 50 اوورزپر مشتمل دوپریکٹس میچز بھی کھیلیں گے۔ قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب ایمسٹرڈیم روانہ ہوگا، جہاں سے وہ 22 اگست کو اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کرنے دبئی پہنچے گے۔ ٹیم اس ماہ کے دوسرے ہفتے میں نیدرلینڈز پہنچے گی جہاں پر دونوں ٹیموں کے درمیان 16 سے 21 اگست کے درمیان تک تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے اس دورے کے لیے بھی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جو کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق، شاداب خان، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، سلمان علی آغا، حارث رؤف، نسیم شاہ، زاہد محمود، شاہنواز دہانی، اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کے مطابق نیدرلینڈز کے لیے سلمان علی آغا کو شامل کیا گیا ہے۔ جنہوں نے گذشتہ 2 پاکستان کپ ٹورنامنٹ میں بالترتیب 40 اور 48 کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔بقول ان کے سلمان آغا کی صورت میں کپتان بابر اعظم کو ایک اضافی بالر دستیاب ہو گا۔