'عمران خان بیرونی طاقتوں کے کٹھ پتلی ثابت ہوگئے'

01:01 PM, 3 Aug, 2022

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان اور پی ٹی آئی پر فرد جرم ہے، عمران خان بیرونی طاقتوں کے کٹھ پتلی ثابت ہوگئے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، عمران خان نے بھارت، اسرائیل سے بھی مدد لی ہے، عمران خان نے امریکہ، کینیڈا اور فن لینڈ سے بھی مدد لی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک سے اس کو فنڈ مل رہا ہے وہ پاکستان کے نظریے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہا ہے لیکن الیکشن کمیشن بلیک میل نہیں ہوا۔ یہ حساب کتاب 2013 تک کا ہے اس کے بعد کا بھی حساب کتاب نکالیں گے، ہم نے کوئی کیس نہیں کیا تھا، ان کی پارٹی کے رکن نے کیس کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک ادارہ ہے، اس کے حقائق کو نہیں جھٹلایا جاسکتا ہے، جو تفصیلات دی گئی ہیں وہ اسٹیٹ بینک نے دی ہیں، یہ رپورٹس تحریک انصاف کے دور میں اسٹیٹ بینک نے دی ہیں۔
مزیدخبریں