چیف الیکشن کمشنر کا نام نیوٹرلز نے دیا، عمران خان
04:21 PM, 3 Aug, 2022
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کے ناموں پرہم پھنس گئے تھے، ان کوہمارے اور ہمیں ان کے نام پسند نہیں تھے، نیوٹرل نے ہمیں اپروچ کیا، نیوٹرل نے کہا ملک نے آگے چلنا ہے، نیوٹرل نے ٹھیک بات کی ملک نے آگے چلنا ہے، انہوں نے کہا ہم آپ لوگوں کوایسا نام دیتے ہیں جس پر دونوں کو اعتراض نہیں ہو گا، انہوں نے سکندرسلطان راجہ کا نام دیا میں تو اسے جانتا نہیں تھا. ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر ڈیڈ لاک کے دوران سکندر سلطان کا نام آیا تھا۔ ’میں نے نیوٹرلز کو کہا تو انہوں نے اس کی گارنٹی دی۔ ہم نے بڑی حماقت کی کہ ہم نے اس آدمی کو تسلیم کر لیا۔ نیوٹرلز نے کچھ نہیں کہا مگر سکندر سلطان نے اپنے ایجنڈے کے اوپر ای وی ایم آنے نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر ان کے ساتھ اس سازش میں ملوث ہے۔ یہ وہ جماعتیں بھی بتائیں کہ وہ کس طرح پیسے اکٹھے کرتے ہیں۔ آئندہ الیکشن تک ان کی فنڈنگ کا پیسہ کہاں سے آتا ہے۔ عالمی سطح پر ڈنر یا ممبرشپ کے ذریعے پیسہ اکٹھا کیا جاتا ہے، جو ہم بھی کر رہے ہیں۔ مگر انھوں نے بڑے سیٹھ پالے ہوئے ہیں۔ جب الیکشن آتے ہیں تو انہیں بڑے سیٹھ پیسہ دیتے ہیں۔ سکندر سلطان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ سامنے نہیں لا رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مزید کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے زیادہ اہم فوری عام انتخابات ہیں اور ’نومبر کا سوچنے سے قبل یہ سوچنا چاہیے کہ ابھی کیا ہوگا۔‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج اس حکومت کے سبب ملک کی نیشنل سکیورٹی خطرے میں ہے، افغانستان میں ڈرون حملوں کیلئےامریکاکو فضائی حدوداستعمال کرنے کی اجازت دی گئی ، پتا نہیں یہ ڈرون حملہ پاکستان کے اوپر سے ہوا ہے یا نہیں، کیانیوٹرلزکونہیں نظرآرہاکہ ملک میں کیاہورہاہے؟