بگ باس او ٹی ٹی تھری کی فاتح ثنا مقبول، نیزی رنر اپ

11:26 AM, 3 Aug, 2024

ویب ڈیسک :بھارتی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء مقبول نے بھارتی ریئلیٹی شو ‘ بگ باس او ٹی ٹی 3′ کا ٹائٹل جیت لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز یعنی 2 اگست کو بگ باس او ٹی ٹی کے سیزن 3 کا فائنل منعقد ہوا تھا، فائنل میں ٹاپ پانچ اُمیدوار پہنچے تھے جن میں بالی ووڈ اداکار رنویر شوری، ریپر نیزی، اداکار سائی کیتن راؤ، اداکارہ ثناء مقبول اور یوٹیوبر کریتیکا ملک شامل تھیں۔

بگ باس او ٹی ٹی’ کے سیزن 3 کی ٹرافی کے لیے ان پانچ فائنلسٹ کے درمیان مقابلہ ہوا، فائنل کے پہلے راؤنڈ میں سائی کیتن راؤ اور کریتیکا ملک ٹرافی جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھیں۔

 دوسرے راؤنڈ میں رنویر شوری دوڑ سے باہر ہوئے اور اس طرح وہ ریئلیٹی شو کے دوسرے رنر اَپ رہے، آخر میں یہ مقابلہ اس سیزن کے دو بہترین دوستوں ثناء مقبول اور نیزی کے درمیان ہوا۔

ثناء مقبول نے اپنے دوست ریپر نیزی کو شکست دے کر بگ باس او ٹی ٹی کے سیزن 3 کی ٹرافی جیت لی اور فتح کا تاج اپنے سر سجایا، اداکارہ کو نہ صرف ٹرافی ملی بلکہ اُنہیں انعام میں 25 لاکھ روپے کی رقم بھی دی گئی۔

ریپر نیزی بگ باس او ٹی ٹی 3 کے پہلے رنر اپ قرار پائے، ثناء مقبول اپنی جیت پر بےحد خوش اور جذباتی نظر آئیں، سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس او ٹی ٹی 3 کی میزبانی کرنے والے بالی ووڈ سپر اسٹار انیل کپور نے شو کی ایک قسط کے لیے تقریباً 2 کروڑ روپے فیس لی۔

ثنا مقبول کون ہیں ؟

ثنا خان 13 جون سنہ 1993 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے اپنا کریئر 16 سال کی کم عمر میں ہی اس وقت شروع کیا جب انھوں نے ’ایم ٹی وی سکوٹی ٹین دیوا‘ میں شرکت کی۔
سنہ 2010 میں انھوں نے ڈزنی ٹین کے لیے ’ایشان: سپنوں کو آواز دو‘ میں سارہ کا کردار ادا کیا تھا۔
اس کے علاوہ انھوں نے انڈیا کے مقبول سیریئلز ’کتنی محبت ہے-ٹو، اس پیار کو کیا نام دوں، اور ’وش‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انھوں نے تیلگو اور تمل فلم سے فلموں میں بھی قدم رکھا ہے۔
ان کی مسکراہٹ ان کا امتیاز ہے اور شاید یہ وجہ ہے کہ جب انھوں نے سنہ 2012 میں فیمینا مس انڈیا میں شرکت کی تھی تو انھیں ’سب سے خوبصورت مسکراہٹ‘ کا خطاب ملا تھا۔
ریئلٹی شو ان کے لیے نیا نہیں ہے۔ اس سے قبل سنہ 2021 میں انھوں نے کلرز ٹی وی کے سٹنٹ پر مبنی شو ’فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 11 میں شرکت کی تھی اور سیمی فائنل تک پہنچی تھیں۔
اور بگ باس او ٹی ٹی-تھری کو جیت کر انھوں نے شاید اپنے لیے بالی وڈ کا دروازہ کھول لیا ہے۔
31 سالہ اداکارہ کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور سوشل میڈیا پر وہ بگ باس کے تیسرے سیزن میں شرکت کی وجہ سے بہت مقبول ہیں۔ اداکار رنویر شوری کے ساتھ ان کی نوک جھونک خاصی تیکھی تھی۔

مزیدخبریں