ہوٹل کی لفٹ گرنےسےسول جج بلال کی دونوں ٹانگیں فریکچر

11:43 AM, 3 Aug, 2024

ویب ڈیسک: حافظ آباد  میں ہوٹل کی لفٹ گرنے سے  سول جج بلال کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو  حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قریب ہوٹل کی لفٹ گر نے سے سول جج اور ان کی اہلیہ زخمی  ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ سول جج بلال کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہو گئیں  ہیں جبکہ ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے ہوٹل کو سیل کردیا  ہے۔

ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ سول جج اور اہلیہ ریسٹورینٹ کی لفٹ ٹوٹنے سے شدید   زخمی ہوئے تھے۔سول جج اور انکی اہلیہ کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سول جج فیصل آباد محمد بلال کاکہنا تھا کہ میں نے مینجر کو منع کیا کہ ہم سیڑھیوں سے چلے جائیں گے مگر اس نے اصرار کیا کہ آپ اہلیہ کے ہمراہ ہیں تو لفٹ کے ذریعے جائیں ۔

مزیدخبریں