بھارت نے آسٹریلیا کو 52 سال بعد اولمپکس ہاکی میچ میں شکست دیدی

11:58 AM, 3 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں ہاکی کے اپنے آخری گروپ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 3-2 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کے خلاف اولمپکس میں بھارت کی جیت کا 52 سالہ انتظار بھی ختم ہو گیا۔

بھارت نے اس سے پہلے 1972 میں میونخ اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم گروپ بی میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

 بھارتی ہاکی ٹیم اب 4 اگست کو کوارٹر فائنل کے مقابلے میں میدان میں اترے گی۔   بھارت کا مقابلہ گروپ اے کی تیسری پوزیشن والی ٹیم (A3) سے ہوگا۔

 گروپ اے میں جرمنی اور برطانیہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آ سکتے ہیں۔ گروپ اے سے ہالینڈ اور اسپین بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

 گروپ بی میں بھارت اور آسٹریلیا کے علاوہ بیلجیئم اور ارجنٹائن کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ بیلجیئم اس گروپ میں چاروں میچ جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 9 پوائنٹس کیساتھ تیسرے اور ارجنٹائن 7 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں