ویب ڈیسک: فیصل آباد میں پُل ڈینگرو پر گاڑی سمیت 2 سے 3لوگوں کو زندہ جلادیا گیاجبکہ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ فیصل آباد میں پُل ڈینگرو سے کھڑی گاڑی سے جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، رینٹ کی گاڑی میں لاشیں کی اطلاعات پر پولیس کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن حسن جاوید بھٹی کا کہنا ہے کہ صبح متعلقہ چونکی کو مقامی لوگوں کی جانب سے خاکستر گاڑی کی اطلاع دی گئی،گاڑی رینٹ کے لیے استعمال کی جا رہی ہے،کرائم سین یونٹ، پنجاب فرانزک نے سیمپل لے لیے ہیں۔
ایس ایس پی حسن جاوید بھٹی نے مزید کہا کہ جلد از جلد واقعے کے تمام محرکات تک پہنچ جائیں گے،2 سے 3 لوگوں کی جلی ہوئی ڈیڈ باڈیز گاڑی میں موجود ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز حسن جاوید بھٹی نےجائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ قدیر نامی شخص نے اپنے بردار نسبتی کو کار سرگودھا روڈ سے رینٹ پر لے کر دی تھی،کار میں تین افراد سوار تھے جو جھلس کر جاں بحق ہوئے،واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔