ویب ڈیسک: بنگلہ دیش نے انسٹاگرام، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور یوٹیوب سمیت کئی مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کر دی ہے، طلبہ تحریک نے آج بھی ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے سوشل نیٹ ورکس تک رسائی کو مؤثر طریقے سے محدود کر دیا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اتوار سے غیر معینہ مدت کیلئے عدم تعاون تحریک کی کال دی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز احتجاج کے دوران 2 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹہ مخالف مظاہروں میں ہلاک افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
بنگلادیش میں پچھلے ہفتے ہونے والے پُرتشدد احتجاج میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے، 2 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔