کپتان بابراعظم کرکٹ سے چھٹی لیکر سیروتفریح کو نکل پڑے

03:32 PM, 3 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کرکٹ سے چھٹی لیکر سیروتفریح کو نکل پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابراعظم شمالی علاقہ جات میں سیروتفریح کی غرض سے نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں۔ جہاں سے انہوں نے اپنے مداحوں کیساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ 

بابراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں شمالی علاقہ جات کی سیر کا الگ ہی مزہ ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ بابراعظم کے ساتھ ان کے بھائی بھی موجود ہیں۔

مزیدخبریں