یوم آزادی پاکستان، تصور سے تصویر تک 

04:21 PM, 3 Aug, 2024

ویب ڈیسک: دو قومی نظریے کے پیش نظر ایک طویل جہدوجہد کے بعد 14 اگست کو برصغیر کی تقسیم کی بعد پاکستان وجود میں آیا۔ 

ملک کی آزادی اور بقا کے لیے ہزاروں جانیں قربان ہوئیں ۔ پاکستان آزاد ہونے کے بعد بھی مسلمانوں کی قربانیوں کا سلسلہ نہ رکا، تخلیق پاکستان کی جدوجہد کے دوران قائد اعظم کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ 

 اس وقت کے مہاجر سعید احمد نے جدو جہد کے دوران مسلمانوں کا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی جدوجہد اور پختہ یقین کے تحت پاکستان وجود میں آیا۔ مسلمان برصغیر میں بہت تنگ تھے اور وہ اپنے اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی نہیں گزار سکتےتھے، برصغیر میں حکومت انگریزوں کی تھی لیکن قبضہ ہندوؤں کا تھا، تاریکی کے اس وقت میں قائد اعظم ہمارے لیے فرشتہ بن کر سامنے آئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یقین تھا کہ قائد اعظم ہمارے لیے پاکستان بنائیں گے، ہم قائد اعظم کے خلاف کچھ برداشت نہیں کر سکتے تھے کیوں کہ وہ ہمارے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں تھے، قائد اعظم کی وطن عزیز کے لیے  قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں