ویب ڈیسک: چئیرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر قانونی ہاؤسنگ مالکان کے خلاف بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے جج بخت فخر بہزاد نے جاری کیا۔
فیصلے کے مطابق پنجاب کے سی ای اوز میٹروپولیٹن اور ڈی سیز کو ذاتی حیثیت میں ریکارڈ کے ہمراہ 15 اگست کو طلب کرلیا گیا ہے۔ چئیرمین پنجاب ریونیو نے پنجاب بھر کے ڈی سیز سے غیر قانونی غیر رجسٹرڈ سوسائٹیز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ حکمنامے میح کہا گیا ہے کہ پورے پنجاب کے سی ای او میٹروپولیٹین اور ڈی سیز ریکارڈ سمیت پیش ہوں۔
اس حوالے سے ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ریکارڈ فراہم کرنے میں یقینی تعاون کرے۔ سوسائٹی کی لوکیشن کہاں واقعہ ہے فراہم کی جائے؟ کس سوسائٹی نے کب این او سی اپلائی کیا؟ کن وجوہات پر این او سی جاری نہ ہوسکا؟ بتایا جائے؟
این او سی نہ رکھنے والے سوسائٹی کے خلاف انفورسمنٹ کی جانب سے کیا ایکشن لیا گیا؟ تمام سی ای اوز اور ڈی سیز ٹربیونل مقررہ تاریخ پر ریکارڈ پرفارمہ کے تحت جمع کروائیں۔