ویب ڈیسک: پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کامران بشیر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
وائس چیئرمین کامران بشیر کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب بار کے نئے عہدے داران کو منتخب کرنے کےلیے انتخابات کا انعقاد کیا گیا، چودھری بابر وحید بلا مقابلہ نئے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل منتخب ہو گئے۔
چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راؤ محمد افضل بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ، دونوں امیدواروں کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا، الیکشن کمشنر کے فرائض ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ناصر چوہان نے سر انجام دیئے۔
واضح رہے کہ چودھری بابر وحید آئندہ 6ماہ کے لیے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل منتخب ہوئے ہیں۔