راولاکوٹ: ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار کر لیا گیا

07:07 PM, 3 Aug, 2024

ویب ڈیسک: کمشنر پونچھ کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

کمشنر پونچھ سردار وحید کے مطابق محمد شبیرعاقی قتل کے الزام میں گرفتار تھا،اس کا ٹرائل چل رہا تھا۔ شبیر عاقی کو راولپنڈی کےقریب سے گرفتار کیا گیا ہے،اب تک 16 قیدی گرفتار ہو چکے۔

دو قیدی بیعت اللہ گلگتی جو کہ چوری کے مقدمے میں ہے اور غازی شہزاد جو کے قتل اور دہشتگردی کے الزام میں گرفتار تھے تاحال فرار ہیں۔

کمشنر پونچھ کا مزید کہنا تھا کہ بیعت اللہ اور غازی شہزاد کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں