تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس سے ریلیف کب ملنے کا امکان؟بڑی خبر آگئی

08:23 PM, 3 Aug, 2024

ویب ڈیسک: تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ممکنہ ریلیف دینے کا معاملہ ، آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس سے پہلے ریلیف کی فراہمی مشکل قرار، وزیراعظم کو تنخواہ دار طبقے کو ممکنہ ریلیف کے آپشنز سے آگاہ کیا گیا۔

 ذرائع ابلاغ کےمطابق 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری کے بعد غور کیا جا سکتا ہے، آئی ایم ایف کے ممکنہ خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا، حالیہ بجٹ میں سلیب تبدیل ہونے سے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ بڑھ گیا، ٹیکس واپس ہونے کی صورت میں ایک لاکھ تنخواہ والوں کو سالانہ 15 ہزار کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کا ٹاسک خصوصی معاشی ٹیم کو سونپ دیا ہے، کم تنخواہ والے سلیب کو چالیس ارب روپے کا ریلیف دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

تنخواہ دارطبقےکو ریلیف کے لئے فنڈنگ سالانہ بجٹ سے نہیں لی جائے گی،اس  کے بجائے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کرکے کم تنخواہ والے سلیب کو ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں