اسلام آباد : بارش کے پانی میں کرنٹ آنے سے 2 بچے جاں بحق

10:38 PM, 3 Aug, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بچے موت کے منہ میں چلے گئے ۔

واقعہ تھانہ شالیمار کے سیکٹر ایف الیون میں پیش آیا ،بچے میدان میں جمع بارشی پانی میں نہا رہے تھے ،بچوں کے نہانے کے دوران بجلی کی تار پانی میں آ گری ، پولیس کا کہناتھا جاں بحق بچوں 8 سالہ غلام اور پانچ سالہ وقاص شامل ہیں،پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں۔

مزیدخبریں