30 ہزار میں دستیاب بہترین موبائل فونز کی فہرست سامنے آ گئی

10:49 PM, 3 Aug, 2024

ویب ڈیسک: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شرح نے عوام کی پہنچ سے موبائل فونز بھی دور کردیے ہیں کیونکہ ٹیکسز کی بھرماراتنی ہوگئی ہے کہ دوکاندار بھی پریشان ہیں کیونکہ گاہک نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن آپ 30 ہزار کےبجٹ میں بہترین خصوصیات کے حامل موبائل خرید سکتے ہیں۔

ZTE Blade V50

زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 50 کی قیمت 27 ہزار 999 روپے ہے اس میں 6.6 انچ کا ڈسپلے ، 4/8 جی بی ریم اور 128/256 جی بی میموری کی سہولت دی گئی ہے ، جبکہ 50 میگا پگسلز بیک کیمرہ اور 8 میگا پگسلز کا فرنٹ کیمرہ نصب کیا گیا ہے ۔ اس کی بیٹری بھی 5 ہزار ایم اے ایچ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: 2 ججز کا اختلافی نوٹ،PTIکیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

Redmi 13C

اس موبائل فون کی قیمت بھی 27 ہزار 999 روپے متعارف کروا گئی ہے ، اس میں 6.71 انچ کا بڑا ایچ ڈی ڈسپلے ، 4/6 جی بی ریم اور 64/128 جی بی میموری فراہم کی گئی ہے بیک کیمرہ 50 میگاپگسلز اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پگسلز دیا گیاہے ۔ اس کی بیٹری 5 ہزار 120 ایم اے ایچ کی دی گئی ہے ۔

Infinix Hot 40i

انفینکس ہاٹ 40 آئی میں کی قیمت 28 ہزار 499 روپے ہے لیکن اس میں دیئے گئے فیچرز کسی مہنگے موبائل سے کم نہیں ، کمپنی نے موبائل فون میں 6.56 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے دیا ہے جبکہ یہ دو ویرینٹس میں میسر ہے ، آپ اسے 4 جی بی ریم اور 128 میمری  یا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری میں خرید سکتے ہیں ۔اس میں 50 میگا پگسلز بیک کیمرہ اور 32 میگا پگسلز فرنٹ کیمرہ دیا گیاہے ، موبائل میں لمبا ساتھ نبھانے والی 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے ۔

Honor X6a

اونر کے موبائل فونز مارکیٹ میں اپنی پہنچان آپ ہیں اور کسی تعارف کے محتاج نہیں ،اس میں 6.56 انچ کا ڈسپلے ، ریم 4 جی بی اور میموری 128 جی بی دی گئی ہے جو کہ بے شمار تصاویر اور ویڈیوز محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔بیک کیمرہ 50 میگا پگسلز اور فرنٹ کیمرہ 5 میگاپگسلز کا دیا گیاہے ۔ بیٹر ی 5200 ایم اے ایچ کی نصب کی گئی ہے ۔

Realme C51

30 ہزار روپے کی رینج میں موبائل خریدنے کے خواہمشندوں کیلئے یہ بھی ایک بہترین فون ہے جس میں 6.74 کا بڑا ڈسپلے دیا گیاہے ، اس کی ریم 4 جی بی جبکہ میموری میں 64 اور 128 جی بی کی سہولت میسر ہے ، بیک کیمرہ 50 اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پگسلز ہے ، جو کہ سیلفی کے شوقین افراد کے ذوق کو سامنے رکھتے ہوئے دیا گیاہے ۔ اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں