آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

05:04 AM, 3 Dec, 2021

Rana Shahzad
لاہور: ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پشاور، مردان ، چارسدہ، نوشہرہ، ڈی آئی خان اور صوابی میں رات اور صبح کے اوقات سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ آج شام اور رات کے اوقات میں خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم بدستور خشک رہے گا۔ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینطیر آباد، موہنجو داڑو اور گردونواح میں ہلکی دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔
مزیدخبریں