پاکستان کا تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا
07:18 AM, 3 Dec, 2021
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تجارتی اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جولائی سے نومبر 2021ء تک پاکستان تجارتی خسارہ بیس ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 111.74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی سے نومبر تک برآمدات 12 ارب 34 کروڑ ڈالر رہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق اسی دوران امپورٹس کا حجم 32 ارب تراونے کروڑ ڈالر رہا جبکہ پانچ ماہ میں گذشتہ سال کے مقابلے میں ایکسپورٹس میں 26.68 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی سے نومبر گذشتہ برس کے مقابلے میں امپورٹس 69.17 فیصد بڑھیں۔ اس کے علاوہ نومبر 2021ء میں برآمدات دو ارب اٹھاسی کروڑ ڈالر رہیں اور نومبر 2021ء میں سات ارب چوراسی کروڑ ڈالر کی امپورٹس کی گئیں جبکہ نومبر 2021ء میں تجارتی خسارہ چار ارب چھیانوے کروڑ ڈالر رہا۔