پنجاب یونیورسٹی ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی

11:31 AM, 3 Dec, 2021

احمد علی

یونیورسٹی ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی. پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں شدید لڑائی ہوئی. طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا کینٹین پر بیٹھنے کے دوران ہوا . ایک طلباء تنظیم کی طرف سے کرکٹ کی پریمیئرلیگ کروانے پر کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ مخالف طلبہ تنظیم کی طرف سے دو بجے ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا.

پنجاب یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک پر طلبہ کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا. طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ انکے کارکنان پر ڈنڈوں سے لیس قوم پرست کونسل نے بدترین تشدد کیا. جمعہ کی نماز ادا کر کے جمعیت کے کارکنان مین کیفے میں اسٹڈی سرکل میں بیٹھے ہوئے تھے۔

ترجمان جمعیت کا کہنا تھا کہ قوم پرستی کے نام پر جامعہ پنجاب میں رسہ گیر، شراب فروش ، اور غیر قانونی افراد گھس آئے ہیں ۔ ایسے طلبہ جن پر FIR درج ہے ان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ غیر قانونی عناصر کو یونیورسٹی کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تصادم کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے CCPO لاہور سے رپورٹ طلب کر لی. ان کا کہنا تھا کہ درسگاہ کا تعلیمی ماحول خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے. وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا.
مزیدخبریں