موسم بدلتے ہی ڈینگی کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی

12:00 PM, 3 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) موسم بدلتے ہی ڈینگی کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی ہونا شروع۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 48مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 31 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے6،گوجرانوالہ سے 3 جبکہ سرگودھا سے 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روزقصور، فیصل آباد، ملتان، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور وہاڑی سے ڈینگی کا 1 ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد25،501 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 18,110 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 148 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث لاہور اور ننکانہ صاحب سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 631 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 468 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 163 مریض داخل ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,923 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی کےلئے مختص کئے گئے 631 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کے مختص کئے گئے 468 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔
مزیدخبریں