سربیا : پاکستانی سفارتخانے کے اکاؤنٹس ہیک

01:27 PM, 3 Dec, 2021

احمد علی

پاکستانی سفارتخانے سربیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کے لیے پیغام پوسٹ ہوا تھا جس میں عمران خان کو مخاطب کرکے کہا گیا تھا حکومت افراط زر کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے، اس بیان کی دفتر خارجہ نے تردید کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس پر پوسٹ کیے جانے والے پیغامات سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ مذکورہ ٹوئیٹ میں وزیراعظم عمران خان کے ایک مقبول فقرے 'گھبرانا نہیں ہے‘ سے منسلک ایک مزاحیہ ویڈیو بھی شامل کی گئی تھی۔ واضح رہے پاکستان ایمبیسی کے اکاؤنٹ سے یہ ٹوئیٹ اب حذف کی جاچکی ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈجیٹل میڈیا، ارسلان خالد نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے اس واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

مذکورہ ٹوئیٹ سامنے آنے کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر NayaPakistan# اور Serbia ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں.

واضح رہے کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کئےگئے ٹوئٹ میں 3ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پراحتجاج کیا گیا تھا۔
مزیدخبریں