ایف بی آر اور اس کے ماتحت اداروں کو سیکورٹی تھریٹ موصول

02:19 PM, 3 Dec, 2021

شازیہ بشیر
سکھر ( پبلک نیوز) ایف بی آر اور اس کے ماتحت اداروں کو سیکورٹی تھریٹ موصول۔ دہشت گرد ایف بی آر اور اس کے ماتحت اداروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ایف بی آر حکام نے متعلقہ حکام کو لیٹر جاری کردیا ہے جس میں انہون نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ کی جائے۔ سیکیورٹی تھریڈ ملنے پر ریجنل ٹیکس آفس حکام نے ڈی آئی جی سکھر سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے بھی لیٹر جاری کردیا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ سکھر میں واقع ہیڈ آفس سمیت برانچ آفسز کی سیکیورٹی کے موثر انتظامات نہیں۔ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرکے سائلین اور ملازمین کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
مزیدخبریں