این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے تمام انتظامات مکمل

06:50 PM, 3 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب 05 دسمبر بروز اتوار کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پریذائیڈنگ آفیسر ریٹرننگ آفیسر سے پولنگ بیگ وصول کرے گا۔ پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرز کے اہلکار پریذائیڈنگ افسران کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ اہلکار انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے۔ حلقے میں قائم تمام 254 پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور پاکستان رینجرز لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ این اے 133 ضمنی انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 199 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا۔ این اے 133 ضمنی انتخابات کیلئے 21 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ این اے 133 میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 40 ہزار 485 ووٹرز ہیں۔ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے۔ این اے 133 میں 2 لاکھ 6 ہزار 927 خواتین ووٹرز ہیں۔ این اے 133 ضمنی انتخابات کیلئے مجموعی طور 831پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ خواتین کیلئے 395 اور مردوں کیلئے 436 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
مزیدخبریں