غریب کیلئے ایک اور مشکل ، آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

10:56 AM, 3 Dec, 2022

احمد علی
لاہور: دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر غریبوں کیلئے مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں ، اس میں ایک اور اضافہ چکی مالکان نے آٹے کی قیمت بڑھا کر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت 5 روپے فی کلو تک بڑھا دی گئی ہیں ۔ چکی مالکان ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ چکی آٹے کی فی کلو قیمت 125 روپے کر دی گئی ہے۔ لیاقت علی خان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 4 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے اگر گندم سستی ہو گی تو چکی آٹا بھی سستا کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں سستا آٹا بھی دستیاب نہیں ہے اور 20 کلو والے آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے غائب ہے۔
مزیدخبریں