گزشتہ 24 گھنٹوں میں 700 فلسطینی شہید
03:38 PM, 3 Dec, 2023
غزہ : گزشتہ 24 گھنٹوں میں 700 فلسطینی شہید ہو گئے ۔ غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 700 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر بمباری کے دوران مزید بات چیت نہیں ہوگی۔ حماس کے ایک عہدیدار نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری رہنے کے دوران جنگ بندی یا قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت نہیں ہوگی۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے مذاکرات میں "تعطل" کا حوالہ دیتے ہوئے قطر سے اپنے مذاکرات کاروں کو واپس بلا لیا تھا۔