حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ احترام سے نمٹنا چاہیے، امریکا

09:29 AM, 3 Dec, 2024

ویب ڈیسک: ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ احترام سے نمٹنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونے چاہئیں۔

حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ احترام سے نمٹنا چاہیے، ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بات ہوتی ہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کے ارکان کو دھمکیاں ملنے کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا شام میں سیاسی عمل کے ذریعے خانہ جنگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ ایران عراق سے جنگجوؤں کے ذریعے شامی صدر کی حمایت کر رہا ہے، لبنان جنگ بندی کو امریکا اور فرانس مانیٹر کررہے ہیں۔

مزیدخبریں