ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ کیا اور فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا معائنہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مشق کے مقاصد اور انعقاد کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ مشقوں کا مقصد ابھرتے آپریشنل چینلجز سے نمٹنے کےلئے پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنانا تھا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے گفتگو میں کہا کہ مسلح افواج، قوم کی پرعزم حمایت کے ساتھ تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ قومی حمایت سے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے دن فوجیوں کے ساتھ میدان میں گزارا۔ آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔