یااللہ خیر!کوئٹہ میں زلزلے کےجھٹکے

10:00 AM, 3 Dec, 2024

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2اور گہرائی 15کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 66 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پی ڈی ایم اے کی ٹیموں اور کنٹرول روم کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں