چیئرمین بیرسٹرگوہرکے علاوہ پوری تحریک انصاف کےوارنٹ گرفتاری جاری

01:02 PM, 3 Dec, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے کیس میں  چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کےعلاوہ پوری تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق جج طاہر عباس سِپرا نے ایک صفحے کا 96 ملزمان سے متعلق حکم نامہ جاری کیا، وارنٹ گرفتاری کے تحریری حکم نامے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا نام شامل نہیں ہے۔

تحریری حکم نامے میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا نام شامل ہیں، تھانہ کوہسار کے مقدمے میں ان کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

 پولیس نے اپنی استدعا میں علی امین گنڈاپور کو وزیرِ اعلیٰ کے بجائے ایم پی اے لکھا ہے۔

اے ٹی سی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان، علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی، عمر ایوب، شیر افضل مروت، سلمان اکرم راجہ و دیگر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سابق صدر عارف علوی، شبلی فراز، شہریار خان آفریدی، راجہ بشارت، اسد قیصر، ایمان طاہر اور مراد سعید کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں