پاکستان ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا چیمپئین بن گیا

01:24 PM, 3 Dec, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا چیمپئین بن گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق   پاکستان نے فائنل میں بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان نے 140 رنزکا ہدف بغیر کسی نقصان کے10.2 اوورز میں مکمل کرلیا۔

پاکستان کے کپتان نثارعلی نے 72  اور محمد صفدر نے 47  اسکور کئے،پاکستان نے پہلی بارٹی ٹوینٹی بلاننذ کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم پورے ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہی جبکہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سیدسلطان شاہ نے پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو ورلڈ کپ کی جیت پر مبارکباد دی۔

محسن نقوی کی مبارکباد: 

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ پورے ٹورنامنٹ میں بلائنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ کپتان نثار علی اور محمد  صفدر  نے شاندار بیٹنگ کی اور فائنل میں فتح سمیٹی۔ 

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نےجذبے کے ساتھ محنت کی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اعزاز جیتا۔ ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اسی جذبے سے کھیلے گی اور مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔ 

مزیدخبریں