"پشپا 2" کی دھوم،ریلیزسےقبل ہی 10لاکھ ٹکٹ فروخت،تمام ریکارڈ توڑدیئے

02:19 PM, 3 Dec, 2024

ویب ڈیسک:پشپا ٹو۔ 10 لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں کم از کم وقت میں فروخت کرنے والی فلم ، کالکی 2898 AD، Baahubali 2: The Conclusion، اور K.G.F: Chapter 2 کا ریکارڈ توڑدیا۔

تفصیلات کے مطابق  بک مائی سو کے سی او او آشیش سکسینہ نے کہا ہے کہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے "شائقین بک مائی شو پر ملک بھر میں حیدرآباد، بنگلورو، ممبئی، دہلی-این سی آر اور پونے کے ساتھ اپنے ٹکٹ بک کروانے کے لیے پہنچ گئے۔

"جنوبی بھارت  میں، اللو ارجن کے پرستاروں کی  بڑی تعداد  پشپا ون میں  رشمیکا مندنا اور فہد فاصل کی پرفارمنس  کی بدولت پشپا ٹو کی کامیابی پرمہر تصدیق ثبت کردی ہے۔

Sacnilk.com کے مطابق، پشپا 2:  نے بھارت میں پری سیلز میں 25.57 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ فلم نے 16,000 سے زیادہ شوز کے لیے 8 لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت کیں۔

  فلم نے پری سیلز میں $2 ملین (₹16.93 کروڑ) سے زیادہ رقم جمع کیا ہے، جس سے بھارت اور امریکا میں کل ₹42.50 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکہ میں 1010 سے زیادہ مقامات پر 65 ہزار سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں