ٹرمپ نےارب پتی بینکر وارن اسٹیفنس کو برطانیہ میں اپنا سفیر نامزد کرلیا

03:02 PM, 3 Dec, 2024

ویب ڈیسک: امریکا کےنو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ارب پتی سرمایہ کاری بینکر وارن اسٹیفنس کو برطانیہ میں اپنا سفیر نامزد کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ٹرمپ نے پیر کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ سٹیفنس کو برطانیہ میں امریکی سفیر کے طور پر منتخب کر رہے ہیں۔ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سینیٹ سے ان کے نام کی تصدیق کے بعد ہی سٹیفنس کو اس عہدے پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ سٹیفنس لٹل راک، آرکنساس میں واقع مالیاتی خدمات کی کمپنی، سٹیفنس انکارپوریشن کے چیئرمین، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔

سٹیفنس کا شمار ریپبلکن پارٹی کو چندہ دینے والے تاجروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کی حمایت یافتہ 'سپر پی اے سی(پولیٹیکل ایکشن کمیٹی)' کو 2 ملین ڈالر کا عطیہ دیا تھا۔

مزیدخبریں