ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پر بھارت نے پاکستان کی تجویز نہ ماننے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نےچیمپئنز ٹرافی سمیت اگلے تین سال تک پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کی تجویز دی تھی۔ بی سی سی آئی پاکستان کی آفر ماننے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ پاکستان نے مستقبل کے آئی سی سی ایونٹ نیوٹرل وینیو پر کرانے کی تجویز دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں سیکورٹی مسائل نہ ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی کا تجویز نہ ماننے کا امکان ہے۔ ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے کی صورت میں آئی سی س نے چیمپئینز ٹرافی کو پاکستان سے شفٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستان نے بھارت سے تحریری گارنٹی مانگی ہے۔
تحریری گارنٹی نہ ملنے پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کرے گی۔ پاکستان نے مستقبل کےتمام آئی سی سی ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کرانے کی تجویز دی ہے۔
پاکستان نے اگلے سال ویمنز ورلڈکپ، مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، چیمپئنز ٹرافی اور 2031 ورلڈکپ نیوٹرل ویینو پرکھیلنے کی تجویز دی ہے۔