سابق جج شوکت عزیز صدیقی 3سال کیلئے چیئرمین این آئی آر سی تعینات 

04:41 PM, 3 Dec, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) تعینات کردیا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شوکت عزیز صدیقی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سابق جج کو 3 سال کے لیے این آئی آر سی کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شوکت عزیز صدیقی کو 2018ء میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے مارچ 2024ء میں شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کالعدم قرار دی اور انہیں بطور ہائی کورٹ جج ریٹائرمنٹ کے بعد تمام واجبات کا اہل قرر دیا تھا۔

مزیدخبریں